SK_royal_court
Plz Log In 4 Enjoying Much more THan ur expectations
SK_royal_court
Plz Log In 4 Enjoying Much more THan ur expectations
SK_royal_court
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.


 
HomeHome  Latest imagesLatest images  RegisterRegister  Log inLog in  

 

 كفريہ ممالك ميں رہنے والے مسلمان شخص سے شادى كرنا

Go down 
4 posters
AuthorMessage
♥Royal♥
Royal Queen
Royal Queen
♥Royal♥


Gender : Female Join date : 2009-12-13
Location : Dunya main...
Job/hobbies : book reading,computer,designing....

كفريہ ممالك ميں رہنے والے مسلمان شخص سے شادى كرنا Empty
PostSubject: كفريہ ممالك ميں رہنے والے مسلمان شخص سے شادى كرنا   كفريہ ممالك ميں رہنے والے مسلمان شخص سے شادى كرنا EmptySat Oct 09, 2010 12:10 am

كفريہ ممالك ميں رہنے والے مسلمان شخص سے شادى كرنا
ميرى تئيس برس ہے، جس ملك ميں رہتى ہوں وہاں كے كئى افراد نے ميرا رشتہ طلب كيا ہے ليكن وہ سب رشتے ميرے ليے مناسب نہ تھے، ليكن اب ميرے ليے ايك رشتہ آيا ہے جو ميرا ہم وطن تو ہے ليكن اس نے يورپ كنٹرى كى شہريت حاصل كر سكى ہے اور سويڈن ميں رہتا ہے، ليكن وہ نوجوان دين كا التزام كرنے والا اور صاحب اخلاق بھى ہے، اور ايك قابل احترام خاندان سے تعلق ركھتا ہے، وہ ايسى بيوى چاہتا ہے جو اس كے ساتھ دعوت الى اللہ ميں تعاون كرنے والى ہو، آپ اس سلسلہ ميں مجھے كيا مشورہ ديتے ہيں، كيا ميں يہ رشتہ قبول كر لوں يا انكار كر دوں ؟

الحمد للہ:

اگر آنے والا رشتہ دينى اور اخلاقى اعتبار سے پسند ہے اور وہ اس كا سويڈن ميں رہنا بھى شرعى اعتبار سے ہے، يا پھر وہ آپ كے ملك ميں رہنے كا عزم ركھتا ہے تو آپ اللہ سبحانہ و تعالى سے استخارہ كر كے اسے قبول كر ليں.

كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" جب تم سے كوئى ايسا شخص رشتہ طلب كرے جس كے دين اور اخلاق كو تم پسند كرتے ہو تو تم اس كى شادى كر دو اگر ايسا نہيں كرو گے تو زمين ميں بہت عريض فساد بپا ہو جائيگا "

سنن ترمذى حديث نمبر ( 1084 ) علامہ البانى رحمہ اللہ نے صحيح ترمذى ميں اسے حسن قرار ديا ہے.

اور اگر يہ نوجوان وہاں دعوت و تبليغ كے ليے رہ رہا ہے اور وہ ايسى بيوى چاہتا ہے جو دعوت الى اللہ ميں اس كى ممد و معاون بنے تو يہ سب سے افضل اعمال ميں شامل ہوتا ہے.

اور يہى انبياء عليہم السلام كا كام اور پيشہ تھا، اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:

{ اور اس شخص سے زيادہ بہتر اور اچھا كون ہو سكتا ہے جو اللہ كى دعوت ديتا ہے اور نيك و صالح اعمال كرتا اور كہتا ہے يقينا ميں مسلمانوں ميں سے ہوں }فصلت ( 33 ).

اللہ تعالى سے ہمارى دعا ہے كہ وہ آپ دونوں كو ہر قسم خير و بھلائى كى توفيق نصيب فرمائے.

كفريہ ممالك ميں رہائش ركھنے كى شروط معلوم كرنے كے ليے آپ سوال نمبر ( 14235 ) اور ( 27211 ) كے جوابات كا مطالعہ كريں.

واللہ اعلم .
Back to top Go down
Admin
Royal Faculty
Royal Faculty
Admin


Gender : Female Zodiac : Virgo Ramadaan
Birthday : 1992-08-28
Join date : 2009-12-08
Location : Every where
Job/hobbies : M.A arabic student

كفريہ ممالك ميں رہنے والے مسلمان شخص سے شادى كرنا Empty
PostSubject: Re: كفريہ ممالك ميں رہنے والے مسلمان شخص سے شادى كرنا   كفريہ ممالك ميں رہنے والے مسلمان شخص سے شادى كرنا EmptySat Oct 09, 2010 10:37 am

so informative
Back to top Go down
https://sk-royal-court.forumotion.com manoseeker
♥Noor ul Ain♥
DesigneR
avatar


Gender : Female Zodiac : Aries Rabi-us-Saani
Birthday : 1987-03-21
Join date : 2009-12-10
Location : Apne Dil Main (♥)
Job/hobbies : Chawiliyaan Maarna

كفريہ ممالك ميں رہنے والے مسلمان شخص سے شادى كرنا Empty
PostSubject: Re: كفريہ ممالك ميں رہنے والے مسلمان شخص سے شادى كرنا   كفريہ ممالك ميں رہنے والے مسلمان شخص سے شادى كرنا EmptyWed Oct 27, 2010 8:25 pm

:jazak1
Back to top Go down
sweet smile
Topaz Gem
Topaz Gem
sweet smile


Gender : Female Zodiac : Aries zul-Hijjah
Birthday : 1995-03-29
Join date : 2010-11-11
Location : Bahrain

كفريہ ممالك ميں رہنے والے مسلمان شخص سے شادى كرنا Empty
PostSubject: Re: كفريہ ممالك ميں رہنے والے مسلمان شخص سے شادى كرنا   كفريہ ممالك ميں رہنے والے مسلمان شخص سے شادى كرنا EmptyThu Nov 11, 2010 1:32 am

:jazak1
bht zabardast sharing dearest siso
Back to top Go down
Sponsored content





كفريہ ممالك ميں رہنے والے مسلمان شخص سے شادى كرنا Empty
PostSubject: Re: كفريہ ممالك ميں رہنے والے مسلمان شخص سے شادى كرنا   كفريہ ممالك ميں رہنے والے مسلمان شخص سے شادى كرنا Empty

Back to top Go down
 
كفريہ ممالك ميں رہنے والے مسلمان شخص سے شادى كرنا
Back to top 
Page 1 of 1
 Similar topics
-
» مسلمان اپنے دین کوہی دین حق کیوں قرار دیتے ہیں ، اورکیا ان کے پاس کوئ مطمئن کرنے والے اسباب ہیں ؟
» كسى دوسرے ملك ميں بسنے والى نصرانى عورت سے شادى كرنا
» بيٹا حج كرنا چاہتا ہے ليكن باپ كہتا ہے پہلے شادى كرو
» جگر كے بى وائرس كى بيمارى ميں شكار شخص كى شادى
» قربانی کی نیت رکھنے والے پرچاندنظر آنےکے بعد بال مونڈنے کی وجہ سے کفارہ لازم نہیں آتا

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
SK_royal_court :: Islam :: Islamic Thoughts-
Jump to: