SK_royal_court
Plz Log In 4 Enjoying Much more THan ur expectations
SK_royal_court
Plz Log In 4 Enjoying Much more THan ur expectations
SK_royal_court
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.


 
HomeHome  Latest imagesLatest images  RegisterRegister  Log inLog in  

 

 جب بيوى خاوند كو پسند نہ كرتى ہو اور مرد كے ساتھ اسے راحت نہ ملے تو كيا كرے

Go down 
4 posters
AuthorMessage
♥Royal♥
Royal Queen
Royal Queen
♥Royal♥


Gender : Female Join date : 2009-12-13
Location : Dunya main...
Job/hobbies : book reading,computer,designing....

جب بيوى خاوند كو پسند نہ كرتى ہو اور مرد كے ساتھ اسے راحت نہ ملے تو كيا كرے Empty
PostSubject: جب بيوى خاوند كو پسند نہ كرتى ہو اور مرد كے ساتھ اسے راحت نہ ملے تو كيا كرے   جب بيوى خاوند كو پسند نہ كرتى ہو اور مرد كے ساتھ اسے راحت نہ ملے تو كيا كرے EmptyThu Sep 16, 2010 8:17 pm

جب بيوى خاوند كو پسند نہ كرتى ہو اور مرد كے ساتھ اسے راحت نہ ملے تو كيا كرے
جب عورت اپنے خاوند كے ساتھ رہنے ميں راحت نہ پائے نہ تو اسے پسند كرتى ہو اور نہ ہى اس كے ساتھ زندگى بسر كرنے ميں سعادت محسوس كرے تو عورت كو كيا كرنا چاہيے، كيا اس كے ليے اس سے طلاق طلب كرنا واجب ہو جاتا ہے يا كيا كرنا ضرورى ہو گا ؟

الحمد للہ:

اللہ سبحانہ و تعالى نے تو شادى كو سكون و راحت اور مودت ومحبت كا سبب بنايا ہے، اور اللہ سبحانہ و تعالى نے اپنے بندوں پر اسے بطور احسان ذكر كرتے ہوئے فرمايا:

اور اس كى نشانيوں

{ اور اس كى نشانيوں ميں يہ بھى شامل ہے كہ اس نے تمہارى ہى جنس سے تمہارى بيوياں پيدا كيں تا كہ تم ان كے ساتھ راحت و سكون پاؤ، اور اس نے تمہارے درميان محبت و مودت پيدا كر دى، يقينا اس ميں غور و فكر كرنے والوں كے ليے نشانياں ہيں }الروم ( 21 ).

اس ليے اگر خاوند اور بيوى كے مابين موافقت نہ ہو سكے اور عورت كو خاوند كے ساتھ رہتے ہوئے سعادت و خوشى حاصل نہ كر سكے اور اسے راحت نہ ہوتى ہو تواسے اس كے اسباب تلاش كر كے اس كاعلاج كرنا چاہيے كيونكہ ہو سكتا ہے عورت كى اپنى طرف سے كوتاہى ہو، اور ہو سكتا ہے اس كا علاج بھى ممكن ہو.

اور جب خاوند اور بيوى دونوں بات چيت كے ذريعہ اس كا حل تلاش كرنے كى كوشش كريں تو يہ زيادہ بہتر ہے اور حل كے زيادہ قريب ہے.

صرف خاوند اور بيوى كے مابين جھگڑا ہونے كى بنا پر ہى بيوى كے ليے طلاق طلب كرنے كا حق نہيں، يا پھر يہ نہيں كہہ سكتى كہ جسے وہ خاوند سے بہتر سمجھتى ہو سے شادى كا مطالبہ كرنے لگے، كيونكہ اصل ميں طلاق كا مطالبہ كرنا حرام ہے اس كى دليل درج ذيل حديث ہے:

ثوبان رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" جس عورت نے بھى بغير كسى ضرورت و تنگى كے اپنے خاوند سے طلاق طلب كى اس پر جنت كى خوشبو حرام ہے "

سنن ابو داود حديث نمبر ( 2226 ) سنن ترمذى حديث نمبر ( 1187 ) سنن ابن ماجہ حديث نمبر ( 2055 ) علامہ البانى رحمہ اللہ نے صحيح ابو داود ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.

الباس: كا معنى شدت و تنگى اور ايسا سبب جس كى بنا پر طلاق طلب كى جا سكتى ہو.

ليكن اگر بيوى خاوند كو شكل كى بنا پر ناپسند كرتى ہو يا پھر سوء معاشرت يعنى برا سلوك كرنے كى وجہ سے اور خاوند كے ساتھ رہنے كى سكت نہ ركھتى ہو تو اس كے ليے اس صورت ميں طلاق طلب كرنا جائز ہے، كيونكہ اس حالت ميں خاوند كے ساتھ رہنے ميں كوئى مصلحت نہيں، اور ہو سكتا ہے اس وجہ سے وہ خاوند كے حق ميں كوتاہى كى مرتكب ہو كر گنہگار ہو جائے.

صحيح بخارى ميں ابن عباس رضى اللہ تعالى عنہما سے مروى ہے كہ ثابت بن قيس رضى اللہ تعالى عنہ كى بيوى نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے پاس آئى اور عرض كرنے لگى:

" اے اللہ تعالى كے رسول صلى اللہ عليہ وسلم ميں ثابت بن قيس كے نہ تو اخلاق ميں كوئى عيب لگاتى ہوں، اور نہ ہى اس كے دين، ليكن ميں اسلام ميں ناشكرى اور كفر كو پسند نہيں كرتى.

تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" كيا تم اسے اس كا باغ واپس كرتى ہو ؟

وہ كہنے لگى: جى ہاں ميں واپس كرتى ہوں.

رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا: باغ قبول كر لو اور اسے ايك طلاق دے دو "

صحيح بخارى حديث نمبر ( 4867 ).

ثابت بن قيس كى بيوى كا يہ كہنا:

" ليكن ميں اسلام ميں كفر و ناشكرى كو ناپسند كرتى ہوں"

يعنى ميں يہ پسند نہيں كرتى كہ كوئى ايسا عمل كر بيٹھوں جو اسلامى احكام كے منافى ہو يعنى خاوند كى نافرمانى ہو جائے، يا پھر خاوند سے بغض ركھوں يا اس كے حقوق كى ادائيگى نہ كر سكوں.

ديكھيں: فتح البارى ( 9 / 400 ).

تو يہ عورت يعنى ثابت بن قيس كى بيوى كو خدشہ تھا كہ وہ اپنے خاوند كو ناپسند كرنے كى بنا پر خاوند كے ساتھ رہے گى تو ہو سكتا ہے وہ اس كے حقوق ميں كمى و كوتاہى كى مرتكب ہو جائے، اور اس طرح نافرمانى كى مرتكب ہو كر گنہگار نہ ٹھرے، اس ليے اس نے ازدواجى تعلقات ختم كرنے كا مطالبہ كيا اور رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے بھى اس كى موافقت كى.

ازدواجى تعلقات خاوند كى جانب سے طلاق كى صورت ميں بھى ختم ہو سكتے ہيں، يا پھر خلع كے ساتھ، يعنى عورت اپنے سارے مہر يا اپنے بعض حقوق سے دستبردار ہو جائے يعنى جس طرح خاوند اور بيوى كا اتفاق ہو جائے تو پھر خاوند اسے ايك طلاق دے دے.

اللہ سبحانہ و تعالى سے دعا ہے كہ وہ سب مسلمانوں كے حالات كى اصلاح فرمائے.

واللہ اعلم .
Back to top Go down
Admin
Royal Faculty
Royal Faculty
Admin


Gender : Female Zodiac : Virgo Ramadaan
Birthday : 1992-08-28
Join date : 2009-12-08
Location : Every where
Job/hobbies : M.A arabic student

جب بيوى خاوند كو پسند نہ كرتى ہو اور مرد كے ساتھ اسے راحت نہ ملے تو كيا كرے Empty
PostSubject: Re: جب بيوى خاوند كو پسند نہ كرتى ہو اور مرد كے ساتھ اسے راحت نہ ملے تو كيا كرے   جب بيوى خاوند كو پسند نہ كرتى ہو اور مرد كے ساتھ اسے راحت نہ ملے تو كيا كرے EmptyFri Sep 17, 2010 2:38 am

hmmm
ab smjh aya sara msla
MashAllah
Buhat izafa hua knwlg mai
Allah sub mian bivion ko saluk se rkhe
amen
Back to top Go down
https://sk-royal-court.forumotion.com manoseeker
♥Royal♥
Royal Queen
Royal Queen
♥Royal♥


Gender : Female Join date : 2009-12-13
Location : Dunya main...
Job/hobbies : book reading,computer,designing....

جب بيوى خاوند كو پسند نہ كرتى ہو اور مرد كے ساتھ اسے راحت نہ ملے تو كيا كرے Empty
PostSubject: Re: جب بيوى خاوند كو پسند نہ كرتى ہو اور مرد كے ساتھ اسے راحت نہ ملے تو كيا كرے   جب بيوى خاوند كو پسند نہ كرتى ہو اور مرد كے ساتھ اسے راحت نہ ملے تو كيا كرے EmptyFri Sep 24, 2010 9:07 am

ameen sum ameen admin
Back to top Go down
♥Noor ul Ain♥
DesigneR
avatar


Gender : Female Zodiac : Aries Rabi-us-Saani
Birthday : 1987-03-21
Join date : 2009-12-10
Location : Apne Dil Main (♥)
Job/hobbies : Chawiliyaan Maarna

جب بيوى خاوند كو پسند نہ كرتى ہو اور مرد كے ساتھ اسے راحت نہ ملے تو كيا كرے Empty
PostSubject: Re: جب بيوى خاوند كو پسند نہ كرتى ہو اور مرد كے ساتھ اسے راحت نہ ملے تو كيا كرے   جب بيوى خاوند كو پسند نہ كرتى ہو اور مرد كے ساتھ اسے راحت نہ ملے تو كيا كرے EmptyFri Oct 08, 2010 2:13 am

:jazak1
Back to top Go down
sweet smile
Topaz Gem
Topaz Gem
sweet smile


Gender : Female Zodiac : Aries zul-Hijjah
Birthday : 1995-03-29
Join date : 2010-11-11
Location : Bahrain

جب بيوى خاوند كو پسند نہ كرتى ہو اور مرد كے ساتھ اسے راحت نہ ملے تو كيا كرے Empty
PostSubject: Re: جب بيوى خاوند كو پسند نہ كرتى ہو اور مرد كے ساتھ اسے راحت نہ ملے تو كيا كرے   جب بيوى خاوند كو پسند نہ كرتى ہو اور مرد كے ساتھ اسے راحت نہ ملے تو كيا كرے EmptyThu Nov 11, 2010 1:36 am

:jazak1
bht zabardast sharing dearest siso
Back to top Go down
Sponsored content





جب بيوى خاوند كو پسند نہ كرتى ہو اور مرد كے ساتھ اسے راحت نہ ملے تو كيا كرے Empty
PostSubject: Re: جب بيوى خاوند كو پسند نہ كرتى ہو اور مرد كے ساتھ اسے راحت نہ ملے تو كيا كرے   جب بيوى خاوند كو پسند نہ كرتى ہو اور مرد كے ساتھ اسے راحت نہ ملے تو كيا كرے Empty

Back to top Go down
 
جب بيوى خاوند كو پسند نہ كرتى ہو اور مرد كے ساتھ اسے راحت نہ ملے تو كيا كرے
Back to top 
Page 1 of 1

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
SK_royal_court :: Islam :: Islamic Thoughts-
Jump to: