SK_royal_court
Plz Log In 4 Enjoying Much more THan ur expectations
SK_royal_court
Plz Log In 4 Enjoying Much more THan ur expectations
SK_royal_court
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.


 
HomeHome  Latest imagesLatest images  RegisterRegister  Log inLog in  

 

 ہوش حواس نہيں ركھتى كيا روزے نہ ركھنے كا كفارہ

Go down 
3 posters
AuthorMessage
♥Royal♥
Royal Queen
Royal Queen
♥Royal♥


Gender : Female Join date : 2009-12-13
Location : Dunya main...
Job/hobbies : book reading,computer,designing....

ہوش حواس نہيں ركھتى كيا روزے نہ ركھنے كا كفارہ  Empty
PostSubject: ہوش حواس نہيں ركھتى كيا روزے نہ ركھنے كا كفارہ    ہوش حواس نہيں ركھتى كيا روزے نہ ركھنے كا كفارہ  EmptyWed Sep 29, 2010 9:27 am

دادى مريضہ ہے اور ہوش حواس نہيں ركھتى كيا روزے نہ ركھنے كا كفارہ لازم ہے
ميرى دادى تقريبا ڈيڑھ برس سے مريضہ ہے نہ تو وہ بات كرتى ہيں اور نہ ہى انہيں كچھ ہوش ہے، وہ كھانا بھى نہيں مانگتى، جب ہم ديں تو كھا ليتى ہے وگرنہ نہيں، اور بعض اوقات ( نادر ہى ايسا ہوتا ہے ) بات كرنے والے كو پہنچان بھى ليتى ہے وہ جو كرنا چاہے ہميں نہيں بتا سكتى ( يعنى ليٹرين جانے كے بارہ ميں بھى ) ايسے لگتا ہے كہ وہ چارپائى پر بے حس سو رہى ہيں، ان كى اولاد ہى انہيں ہلاتى ہے، ميں يہ دريافت كرنا چاہتى ہوں كہ روزے اور نماز كے بارہ ميں كيا ہوگا، كيا ہم ا نكى جانب سے كچھ كريں، اور كيا ماضى كے بدلے ہم پر كچھ لازم آيتا ہے ؟

الحمد للہ:

جو شخص اتنى عمر كو پہنچ جائے كہ اس كى عقل ميں تغير آ جائے اور وہ ہوش و حواس كھو بيٹھے، تو اس سے نماز روزہ ساقط ہو جائيگا اور اس پر كوئى كفارہ نہيں، كيونكہ مكلف ہونے كے ليے عقل كا صحيح ہونا شرط ہے.

نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" تين قسم كے اشخاص سے قلم اٹھا ليا گيا ہے سوئے ہوئے شخص سے حتى كہ وہ بيدار ہو جائے، اور بچے سے حتى كہ وہ بالغ ہو جائے، اور پاگل و مجنون شخص سے حتى كہ وہ عقل والا ہو جائے "

سنن ابو داود حديث نمبر ( 4403 ) سنن ترمذى حديث نمبر ( 1423 ) سنن نسائى حديث نمبر ( 3432 ) سنن ابن ماجہ حديث نمبر ( 2041 ) ابو داود رحمہ اللہ كہتے ہيں اسے ابن جريج نے قاسم بن يزيد عن على رضى اللہ عنہ سے روايت كيا ہے جس ميں نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے فرمان ميں يہ الفاظ زائد ہيں:

" الخرف "

اور اس حديث كو علامہ البانى رحمہ اللہ نے صحيح ابو داود ميں صحيح قرار ديا ہے.

عون المعبود ميں ہے:

" الخرف " بڑھاپے كى بنا پر عقل ميں خرابى پيدا ہو جانا اس سے وہ بوڑھا شخص مراد ہے جس كى كبر سنى كى بنا پر عقل خراب ہو جائے، كيونكہ بوڑھا شخص عقل مختلط ہونے كى بنا پر تميز نہيں كر سكتا، اور يہ چيز اسے مكلف ہونے سے خارج كر ديگا، اور اسے جنون بھى نہيں كہا جاتا " انتہى

شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ كہتے ہيں:

" روزے كى ادائيگى اس وقت واجب ہوتى ہے جب اس ميں درج ذيل شروط ہوں:

اول: عقل.

دوم: بلوغت.

سوم: اسلام.

چہارم: قدرت و استطاعت

پنجم: مقيم ہونا.

ششم: عورت كا حيض و نفاس سے پاك ہونا.

اول: عقل اس كى ضد عقل كا ختم ہونا، چاہے وہ جنون كى بنا پر ختم ہو يا پھر بڑھاپے كى بنا پر يا كسى حادثہ كى وجہ سے اس كى عقل زائل ہو جائے اور احساس و شعور جاتا رہے تو عقل چلى جانے كى بنا پر اس شخص پر كچھ نہيں.

اس بنا پر وہ بوڑھا شخص جو اس حد تك پہنچ جائے كہ عقل اور ہوش و حواس كھو بيٹھے نہ تو اس پر روزہ ہے اور نہ ہى فديہ ميں كھانا كھلانا؛ كيونكہ اس كى عقل ہى نہيں " انتہى

ديكھيں: لقاء الباب المفتوح ( 220 / 4 ).

رہا ماضى كے عرصہ كے متعلق تو گزارش ہے كہ اگر تو وہ اسى حالت ميں تھى كہ ہوش و حواس قائم نہ تھے اور ادراك نہ ركھتى تھى تو پھر نہ تو اس پر روزہ ہے اور نہ ہى كفارہ، اور اگر اسے ہوش و حواس قائم تھے ليكن اس نے بيمارى كى وجہ سے روزے چھوڑے تو اس كى دو حالتيں ہيں:

1 ـ اگر يہ اس وقت ميں چھوڑے جب اس كى بيمارى سے شفايابى كى اميد تھى ليكن يہ بيمارى لمبى ہوتى چلى گئى تو اس پر كچھ نہيں، كيونكہ شفايابى ہونے كى صورت ميں اس پر قضاء تھى، ليكن اسے شفا ملى ہى نہيں.

ـ اور اگر اس وقت بيمارى سے شفايابى كى اميد نہ تھى تو واجب تھا كہ ہر روزے كے بدلے ايك مسكين كو كھانا بطور كفارہ ديا جاتا جو كہ علاقے كى خوراك كا نصف صاع ہے، اگر اس نے ادا نہيں كيا تو پھر آپ اب اس كے مال سے نكال ديں.

اللہ سبحانہ و تعالى سے دعا ہے كہ وہ انہيں شفايابى سے نوازے اور آپ كو توفيق دے اور سيدھى راہ دكھائے.

واللہ اعلم .


Last edited by ♥Royal♥ on Fri Oct 01, 2010 6:30 am; edited 1 time in total
Back to top Go down
♥Noor ul Ain♥
DesigneR
avatar


Gender : Female Zodiac : Aries Rabi-us-Saani
Birthday : 1987-03-21
Join date : 2009-12-10
Location : Apne Dil Main (♥)
Job/hobbies : Chawiliyaan Maarna

ہوش حواس نہيں ركھتى كيا روزے نہ ركھنے كا كفارہ  Empty
PostSubject: Re: ہوش حواس نہيں ركھتى كيا روزے نہ ركھنے كا كفارہ    ہوش حواس نہيں ركھتى كيا روزے نہ ركھنے كا كفارہ  EmptyFri Oct 01, 2010 3:53 am

MAshALlah
Back to top Go down
sweet smile
Topaz Gem
Topaz Gem
sweet smile


Gender : Female Zodiac : Aries zul-Hijjah
Birthday : 1995-03-29
Join date : 2010-11-11
Location : Bahrain

ہوش حواس نہيں ركھتى كيا روزے نہ ركھنے كا كفارہ  Empty
PostSubject: Re: ہوش حواس نہيں ركھتى كيا روزے نہ ركھنے كا كفارہ    ہوش حواس نہيں ركھتى كيا روزے نہ ركھنے كا كفارہ  EmptyThu Nov 11, 2010 1:43 am

:jazak1
bht zabardast sharing dearest siso
Back to top Go down
Sponsored content





ہوش حواس نہيں ركھتى كيا روزے نہ ركھنے كا كفارہ  Empty
PostSubject: Re: ہوش حواس نہيں ركھتى كيا روزے نہ ركھنے كا كفارہ    ہوش حواس نہيں ركھتى كيا روزے نہ ركھنے كا كفارہ  Empty

Back to top Go down
 
ہوش حواس نہيں ركھتى كيا روزے نہ ركھنے كا كفارہ
Back to top 
Page 1 of 1
 Similar topics
-
» رمضان کے روزے رکھتا ہے لیکن رمضان کے بعد نماز نہيں پڑھتا
» اگر شوال كے چھ روزے رہ جائيں تو كيا ذوالقعدہ ميں ركھے جا سكتے ہيں ؟

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
SK_royal_court :: Islam :: Islamic Thoughts-
Jump to: