♥Royal♥ Royal Queen
Gender : Join date : 2009-12-13 Location : Dunya main... Job/hobbies : book reading,computer,designing....
| Subject: رمضان کے روزے رکھتا ہے لیکن رمضان کے بعد نماز نہيں پڑھتا Thu Sep 16, 2010 8:18 pm | |
| رمضان کے روزے رکھتا ہے لیکن رمضان کے بعد نماز نہيں پڑھتا جب کوئی شخص رمضان المبارک میں تونماز و روزہ کی پابندی کرے لیکن رمضان کے بعد نماز نہ پڑھے توکیا اس کے روزے صحیح ہوں گے ؟
الحمد للہ نماز ارکان اسلام کا ایک رکن ہے جوکہ کلمہ شھادت کے بعد اہم رکن اوربذاتہ ایک فرض ہے ، جو بھی اس کے وجوب کا انکار کرتا ہوئے اس کی ادائیگی نہيں کرتا یا پھر وہ نماز پڑھنے میں سستی کرتا ہے وہ کافر ہے ۔ لیکن وہ لوگ جوصرف رمضان المبارک میں ہی نمازپڑھتے اورروزہ رکھتے ہیں وہ اللہ تعالی کو دھوکہ دیتے ہیں ، اورایسے لوگ بہت ہی برے ہیں جواللہ تعالی کو صرف رمضان المبارک میں جانتے ہیں ، نماز نہ پڑھنے کی وجہ سے ان کے روزے بھی صحیح نہیں بلکہ وہ تو اس کی وجہ سے کفراکبر کے مرتکب ہوئے ہیں ، اگرچہ انہوں نے نماز کے وجوب کا انکار نہیں کیا ، علماء کرام کا صحیح قول یہی ہے کہ وہ کافر ہیں کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :
بریدہ اسلمی رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
( ہمارے اوران کے مابین نماز کا معاھدہ ہے جس نے بھی نماز چھوڑی اس نے کفر کیا ) مسند احمد حدیث نمبر ( 22428 ) سنن ترمذی حدیث نمبر ( 2621 ) سنن نسائی حدیث نمبر ( 431 ) سنن ابن ماجہ ( 1079 ) اس کی سند صحیح ہے ۔
اورایک دوسری حدیث میں ہے کہ :
معاذ بن جبل رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
( نماز اسلام کی چوٹی اوردین کا ستون ہے اور جھاد فی سبیل اللہ دین کی کوہان ہے ) سنن ترمذی حدیث نمبر ( 2616 ) اس کی سند صحیح ہے ۔
اورمسلم کی ایک روایت میں ہے کہ جابر بن عبداللہ انصاری رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
( بندے اور کفروشرک کے مابین ( حد فاصل ) نماز کا ترک کرنا ہے ) صحیح مسلم حدیث نمبر ( 82 ) ۔
اس موضوع میں اس کے علاوہ اوربھی بہت سی احادیث مروی ہيں ۔
اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اوران کی آل اورصحابہ کرام پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے ۔ .
دیکھیں : فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 10 / 140 ) ۔
| |
|
Admin Royal Faculty
Gender : Zodiac : Ramadaan Birthday : 1992-08-28 Join date : 2009-12-08 Location : Every where Job/hobbies : M.A arabic student
| Subject: Re: رمضان کے روزے رکھتا ہے لیکن رمضان کے بعد نماز نہيں پڑھتا Fri Sep 17, 2010 2:29 am | |
| bht khub g ina pyara ap khud likhti ho unbelievable JazakAllah | |
|
♥Noor ul Ain♥ DesigneR
Gender : Zodiac : Rabi-us-Saani Birthday : 1987-03-21 Join date : 2009-12-10 Location : Apne Dil Main (♥) Job/hobbies : Chawiliyaan Maarna
| Subject: Re: رمضان کے روزے رکھتا ہے لیکن رمضان کے بعد نماز نہيں پڑھتا Sun Sep 26, 2010 8:01 pm | |
| | |
|
sweet smile Topaz Gem
Gender : Zodiac : zul-Hijjah Birthday : 1995-03-29 Join date : 2010-11-11 Location : Bahrain
| Subject: Re: رمضان کے روزے رکھتا ہے لیکن رمضان کے بعد نماز نہيں پڑھتا Thu Nov 11, 2010 1:46 am | |
| :jazak1 bht zabardast sharing dearest siso | |
|
Sponsored content
| Subject: Re: رمضان کے روزے رکھتا ہے لیکن رمضان کے بعد نماز نہيں پڑھتا | |
| |
|